کشن گنج:یوگی آدتیہ ناتھ کے بحیثیت چیف منسٹراترپردیش انتخاب پرشدید اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ‘کل ہند مجلس اتحادا لمسلمین ( اے ائی ایم ائی ایم )سربراہ اسدالدین اویسی نے پیر کے روز کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے لئے ترقی کا نعرہ برائے نام ہے اور ریاست اترپردیش میں کامیابی کے بعد زعفرانی پارٹی کاحقیقی چہرہ عوام کے سامنے آگیاہے۔
اویسی نے کہاکہ سال 2014کے عام انتخابات میں وزیراعظم نریند ر مودی نے فرقہ وارانہ سیاست کے خاتمہ کا وعدہ کیاتھا ‘ مگر اترپردیش کی گود میں آدتیہ ناتھ کو بیٹھاکر انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ وہ ملک کی تقسیم کے اپنے سابق ایجنڈہ پر گامزن ہے۔
تاہم چیف منسٹر اترپردیش کی کرسی پر فائز ہونے کے بعد آدتیہ ناتھ کہاکہ ایک روز قبل ہی کہاہے کہ وہ کسی کے ساتھ امتیاز نہیں برتیں گے اور وہ ’’ سب کا ساتھ ‘ سب کا وکاس ‘‘ کے لئے کام کرتے رہیں گے
۔تنقید کرنے والے الزام عائد کیاہے کہ اترپردیش چیف منسٹر ایک ’ہندوتوا ‘قائد کی طور پر جانے جاتے ہیں۔