چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے احکامات پر گروگورکھ ناتھ کو چھٹویں جماعت کے نصاب میں شامل کیاگیا ہے‘ وہ یوپی کے چیف منسٹر بننے سے قبل گورکھپور سے پانچ مرتبہ رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے تھے
اترپردیش۔ جولائی سے شروع ہونے والے تعلیم سال کے آغاز پر اترپردیش کے سرکاری اسکولوں کی نصابی کتابوں میں ناتھ طبقے کے سنت بابا گورکھ ناتھ اور بابا گوبند ناتھ کی زندگیوں کو شامل کردیاجائے گا‘ ان کے علاوہ مجاہد جنگ آزادی بندھو سنگھ اور رانی اونتی بائی اور بارہویں صدی کے جنگجو بھائی الہا او راڈوال بھی نصابی کتابوں میں شامل ہوجائیں گے۔
مذکورہ اقدام یوگی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی ہدایت پر لیاگیا ہے ‘ انہوں نے تعلیم کے بنیادی ڈھانچہ کے امور انجام دینے والے محکمہ کو ہدایت دی کہ نصاب کے چیاپٹر میں ان عظیم شخصیتوں کو شامل کیاجائے جنھیں ریاست کی سابقہ حکومتوں نے ’’ نظر انداز‘‘ کردیاتھا۔ یوگی ناتھ طبقے کے ہیڈکوارٹر مانے والے گورکھ ناتھ مندر کے صدر پجاری بھی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے ملازم بھوپیندر نارائن سنگھ نے کہاکہ ’’اس مرتبہ نصاب کی کتابوں میں کچھ تبدیلیاں متعارف کروائی جائیں گی‘ جو اسکول میں زیر تعلیم درجہ اول سے لے اٹھویں جماعت کے طلبہ میں تقسیم کی جائیں گی۔
سنت گورکھ ناتھ پر مختصر بائیوگرافی چھٹی جماعت کی نصابی کتاب کے چیاپٹر چھ میں شامل کی جائی گی جس کا عنوان’ مہان ویکتی‘ایک عظیم شخصیت رہے گا۔ اسی طرح گامبھری ناتھ‘ بندھو سنگھ ‘ اونتی بائی ‘ ویر الہا کے متعلق بھی اول تا اٹھویں جماعت پڑھایاجائے گا۔
انگریزوں کے خلاف لڑائی کرنے والے بندھو سنگھ جس کو 12اگست1857میں گورکھپور کے علی نگر چوراہا پر پھانسی پر لٹکادیاگیا تھا جو بھی نصاب میں شامل کیاگیا ہے۔
اسی طرح بچوں کو متاثر کرنے کے الہا اور اوڈھیل کو بھی نصاب میں شامل کیاجارہا ہے۔تقریباً اٹھ لاکھ کتابیں تیار ہیں اور پرائمری او راپرپرائمری اسکول میں یہ تقسیم کی جائیں گی بی ایس اے نے کہاکہ ہے کہ 2جولائی سے اسکول شروع ہونے والے ہیں