رامپور:رامپور میں پیش ائے ایک واقعہ جس میں دن دھاڑے ایک گروپ نے دوعورتوں کے ساتھ بدسلوکی اور چھیڑچھاڑ کی جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اترپردیش کے سابق ریاستی وزیر اعظم خان نے چیف منسٹر یوگی کی زیر قیادت حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ریاست کے حالات کچھ اس طرح کے ہیں کہ مرد اپنی عورتوں کو گھر میں بند کرکے رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بی جے پی حکومت پر اپنی شدید تنقید کے دوران خان نے کہاکہ ریاست میں بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے عورتوں کو چاہئے کہ وہ مشتبہ مقامات پر اکیلے جانے سے گریز کریں۔مسٹر خان نے کہاکہ’’حقیقت میں جو قتل‘ لوٹ مار‘ عصمت ریزی کے واقعات اس حکومت میں پیش آرہے ہیں وہ حیران کن نہیں ہے۔بلند شہر میں پیش ائے واقعہ کو دیکھتے ہوئے مردووں کو چاہئے کہ وہ اپنی عورتوں کو گھر میں بند رکھیں اور عورتوں کو چاہئے کہ و ہ مشتبہ مقامات پر اکیلے جانے سے گریز کریں‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ’’ میں یوگی حکومت کو اس کی نااہلی پر مبارکباد پیش کرنا چاہتاہوں جس میں ان کی حکومت نے جرائم کو ریاست میں فروغ دیا ہے۔ کچھ دنوں میں یوگی حکومت میں متعدد عصمت ریزی کے واقعات پیش ائے گے‘ اور کئی قتل ریاست بھر میں ہونگے‘‘۔
ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں دوخواتین کے ساتھ برسرعام دن کے اجالے میں چھیڑ چھاڑ اور بدسلوکی کے واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر آگ لگانے کے بعد ریاست میں نظم نسق کے متعلق سوال اٹھ رہے ہیں۔ویڈیو تقریبا12سے14لڑکے دوخواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور بدسلوکی کررہے ہیں جبکہ مذکورہ عورتیں انہیں بخش دینے کی درخواست کرتی دیکھائی دے رہی ہیں