لکھنو:انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایک جس کا مبینہ طور پر ہندویوا واہانی تنظیم کے رکن سے تعلق بتایا جارہا ہے کی زد میں ایک سال کابچھڑا آگیا جس کو 20میٹر تک کار گھسیٹ کر لے گئی۔مذکورہ واقعہ چہارشنبہ کے روز نیاواڈا کے جانکی پورم علاقے میں پیش آیا۔ہند و یوا واہانی ( ایچ ائی یو)جس کا اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے قیام عمل میں لایاتھا اور گائے کی حفاظت اس کا اصل مقصد ہے۔
مذکورہ کار کا تعلق بھی ایچ وائی یو کے لکھنو کنونیر اکھنڈ پرتاب سنگھ سے بتایاجارہا ہے۔بچھڑا کے مالک راجہ رانی جو نیاواڈا کے ساکن بتائے جارہے ہیں پولیس میں اپنی شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ ڈرائیور اور کار میں موجود افراد کو حالت نشہ میں تھے بچھڑے کو ٹکر مارنے کے بعد تقریباً 20میٹر تک اس کو گھسیٹ کر لے گئے۔
انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق راجہ رانی نے کہاکہ’’ ڈرائیو ر نے کار چالو کرنے کے بعد بچھڑے کو ٹکر ماری جو شراب کی دوکان کے قریب بندھا ہوا تھا۔او رمذکورہ جانور کو روڈ تبدیل ہونے تک گھسیٹ کر لے گئے۔
اس کے بعد ان لوگوں نے کار روکی‘ اس طرح جیسا انہوں نے کچھ کیاہی نہیں۔کچھ مقامی لوگوں نے واقعہ کومحسوس کیا‘ اس کے بعد کار میں سوار تمام افراد کار سے اتر کا بھاگ کھڑے ہوئے ‘‘۔
راجہ رانی کی شکایت پر پولیس نے ائی پی سی کے دفعہ 279اور 429کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاہے۔پولیس نے کار ضبط کرکے ایک لیٹر ریجنل ٹرانسپورٹ افیسر کو روانہ کرتے ہوئے کار کے متعلق معلومات فراہم کئے جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق کار کا مالک دائیں بازو تنظیم کے لکھنو کنونیر اکھنڈ دیب سے ہے۔
اپریل کو دائیں بازو گروپ کے کچھ کارکنوں نے راجستھان کے الوار میں ڈائری کاروبار کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے دودھ دینے والی گائیو ں کی قانونی طریقے سے منتقلی کرنے والے پیہلو خان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاتھا۔