یوگی سرکار کی جانب سے مہلوک ایپل منیجر وویک تیواری کی بیوہ کوپچیس لاکھ روپے ایکس گریشیا اور ایک مکان

لکھنؤ: اتردیش کے صدر مقام لکھنؤ میں دو دن قبل ہوئی فائیرنگ کاابھی تنازعہ ختم نہیں ہوا ۔ریاست کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر مہلوک وویک تیواری کی اہلیہ کلپنا تیواری او ران کی دوبیٹیو ں سے ملاقات کی ۔ یوگی جی نے انہیں ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ وزیر اعلی سے ملاقات کے بعد کلپنا تیواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پچیس لاکھ روپے کا معاوضہ، دونوں بیٹیو ں اور وویک کی ماں کیلئے ۵۔۵ لاکھ روپے کا فکسڈ ڈپازٹ کا وعدہ کیا ہے ۔

اس کے علاوہ ریاستی سرکار کی جانب سے ان کے لئے ایک مکان بھی فراہم کیا جائے گا۔ کلپنا نے کہا کہ انہیں یوگی سرکار پر پورا بھروسہ ہے ۔وویک تیواری کی ہلاکت کی تفتیش پہلے سی بی آئی کی جانب سے کی جانی والی تھی ۔

لیکن اچانک وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد مہلوک کی بیوہ نے اس کیس کی سی بی آئی کے بجائے ریاستی تفتیشی ٹیم سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اتر پردیش پولیس کے دو پولیس افسروں نے وویک تیواری پر گولی چلائی ۔پولیس ملزمان کو معطل کرکے انہیں جیل بھیج دیاگیا ۔