یوگی ادتیہ ناتھ نے ’’ مسلم پابندی‘‘ میں کہاکہ ٹرمپ ۔ ایمگریشن پالیسی کی ہندوستان کوضرورت

بلند شہر:بی جے پی لیڈر یوگی ادتیہ ناتھ نے پیر کے روز ٹرمپ کی تعریف میں ڈونالڈمرمپ کے متنازع سات مسلم اکثریت والے ممالک پر پابندی کے متنازع فیصلے کی حمایت کی اور کہاکہ دہشت گردوں پر قابوپانے کے لئے اس قسم کے اقدامات کی ہندوستان میں بھی ضرورت ہے۔

بلند شہر میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ ملک میں دہشت گردی کو روکنے کے لئے اس قسم کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادوپرتنقید کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ وہ ایس پی اورکانگریس کے اتحاد سے خوف زدہ ہیں‘ ادتیہ ناتھ نے دعویٰ کیاہے ملائم ’’ پریشان ‘‘ ہیں اس اتحاد سے ان کے پسماندہ طبقات کے ووٹ متاثرہوگے۔

اتوار کے روز چیف منسٹر اکھیلیش یادو اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے مشترکہ پریس کانفرنس اور بڑے روڈ شو جس میں کافی تعداد میں لوگ جمع بھی ہوئے تھے کے فوری بعد اندرون ایک گھنٹہ ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ ’’ میں پوری طرح اس اتحاد کے خلاف ہوں ‘ اور میں اس کے لئے مہم نہیں چلاؤں گا‘‘۔