یوگی ادتیہ ناتھ نے ’’ تین طلاق‘‘ پر خاموشی کو ’’ چیر ہرن ‘‘ کے مترادف قراردیا

لکھنو: وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تین طلاق جیسے مسائل کا سامنا کررہی مسلم خواتین کے انصاف کے اظہار خیال کے ایک روز بعد چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ عوام کی اس مسلئے پر خاموشی کوطلاق شدہ خواتین کی حالت کے لئے جرم قراردینا چاہئے۔

سابق وزیراعظم چندرشیکھر کی یاد کے موقع پر ایک کتاب کی رسم اجرائی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ادتیہ ناتھ ان حالات کو’’ چیر ہرن ‘‘ سے جوڑ دیااور کہاکہ دروپتی دہراتراشٹر کی عدالی ہے جبکہ کئی لوگ خاموش تماشائی بن کر یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔

لوگوں کی خاموشی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے یوگی نے کہاکہ ’’ کئی لوگ اس سلسلہ وار مسلئے پر خاموش ہیں‘‘۔انہوں نے یونیفارم سیول کی مخالفت کرنے والوں کواپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ یہاں پر دوقوانین کی ضرورت کیا ہے جبکہ سارا ملک ایک ہے۔

ادتیہ ناتھ نے مزیدکہاکہ سیاست جمہوری دائرکر کے اندر ہونی چاہئے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ انجہانی چندرشیکھر راؤ ایک قانون کے حامی تھے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے پہلے ہی اترپردیش میں تین طلاق کے مسلئے پر مسلم خواتین کے درمیان ریفرنڈم کرائی گی۔