نئی دہلی۔چیتن بھگت کے بعد اب یوگا گرو رام دیو نے دیوالی پر پٹاخوں کے استعمال پر امتناع کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کو ایک مخصوصی کمیونٹی کے خلاف قراردیا۔ایک انٹریو کے دوران پتانجلی کے مالک نے کہاکہ’’ قانونی طریقہ سے اقدامات اٹھانے کا اختیار ہے؟ میں اسکولس‘ یونیورسٹیز چلاتا ہوں‘مجھے اجازت شرائط پر دی جاتی ہے۔ میں بڑے پٹاخوں کی ہرگزحمایت نہیں کرتا۔
بڑے پٹاخو ں پر امتناع عائد ہونا چاہئے‘‘۔حالیہ دنوں میں چیتن بھگت نے بھی امتناع کو ہندوتہواروں پر کارضرب قراردیتے ہوئے سلسلہ وار ٹوئٹس کئے تھے۔
Bakr-Id sacrifices hurt only goats; Muharram mourners flagellate themselves, but Diwali firecrackers affect celebrants&non-revellers alike.
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) October 10, 2017
بہت سارے لوگ بشمول ششی تھرور نے بھگت کے ٹوئٹس کی مخالفت کی تو بہت ساروں نے حمایت بھی کی۔ تھرور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پٹاخوں سے ہم سب متاثر ہورہے ہیں جبکہ بقرعید سے صرف بکروں کا نقصان ہوتا ہے۔تاہم رام دیو نے تھرورپر ہذف تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ان کے جیسے چالاک شخص کو اس قسم کی باتیں نہیں کرنا چاہئے‘‘۔
اکٹوبر 9کے روز معزز عدالت نے دہلی این سی آر علاقے میں پٹاخوں کی خرید وفروخت اور استعمال پر امتناع عائد کردیاہے۔عدالت نے یہ بھی کہاہے کہ علاقے میں امتناع برقرار رکھنے یا فیصلے میں تبدیلی لانے کا جائزہ دیوالی کے بعد مذکورہ علاقہ کی فضاء آلودگی کے پیش نظرکیاجائے گا۔