یوپی کے رائے دہندے ذاتی فیصلہ کریں: کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ

مظفر نگر:کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق نے کہاکہ اترپردیش میں عوام سمجھدار ہے اور فیصلہ کرسکتی ہے کہ آئندہ ماہ ریاست میں ہونے والے انتخابات میں کس کے حق ووٹ ڈالیں اس بات کافیصلہ کرسکتے ہیں۔

مظفر نگر میں جمعرات کے روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کے رائے دہندے سمجھدار ہیں اور انہیں اپنے ووٹ کی اہمیت کااچھی طرح اندازہ بھی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ مسلم سماج کی ترقی کے لئے سب سے اہم تعلیم ہے ‘ اس سے زیادہ کچھ نہیں ‘‘۔

صادق نے کہاکہ طلاق ثلاثہ‘ بابری مسجد‘ اور یونیفارم سیول کوڈ مسلمانوں کے مسائل ہیں نہ کہ ملک کے ان تمام مسائل کو حل کیاجاسکتا ہے جب سماج تعلیم کی اہمیت دے۔