نئی دہلی:اترپردیش میںیوگی ادتیہ ناتھ کی زیرقیادت حکومت کی تشکیل کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ حکومت کا اہم مقصد اور مشن صرف ریاست کی ترقی ہوگا۔
Congratulations to Yogi Adityanath Ji, Keshav Prasad Maurya Ji, Dinesh Sharma Ji & all those who took oath today. Best wishes for serving UP
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2017
انہوں نے سخت گیر ہندتوا کی علامت آدتیہ ناتھ کے چیف منسٹر بننے کی وجہہ سے پائے جانے والے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ ایک عظیم او رترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔
I have immense confidence that this new team will leave no stone unturned in making UP Uttam Pradesh. There will be record development.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2017
انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے 5ریاستوں کے منجملہ4ریاستوں میں اپنی حکومت قائم کی ہے ۔ انہوں نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد سلسلہ وار ٹوئٹس کے ذریعہ اس یقین کا اظہار کیاکہ نئی حکومت اترپردیش کی ریکارڈ ترقی کے لئے کام کریگی ۔
Emphasised on welfare of workers associated with gems & jewellery industry & ensuring enrollment in Government's social security schemes.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2017
Our sole mission & motive is development. When UP develops, India develops. We want to serve UP's youth & create opportunities for them.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2017
انہوں نے ایک او رٹوئٹ میں کہاکہ عوام کے آشیرواد اور بی جے پی کارکنوں کی سخت محنت کے باعث ہم نے پانچ ریاستوں میں جہاں انتخابات ہوئے چار میں حاصل کی اور حکومت تشکیل دی ہے۔