نئی دہلی:چیف منسٹراترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ میری بھگوا پہنوے کی وجہہ سے کافی’ غلط فہمیاں‘ پیدا کی جارہی ہے مگر میں وعدہ کرتاہوں کہ سماج کے تمام طبقات کا دل خوشی او رخوشحالی بکھیرکر جیتوں گا۔
آریس ایس کے ہفتہ واری میگزین’ آرگنائزر‘ سے انٹریوکے دوران انہوں نے مزیدکہاکہ سکیولر زم کے نام پر ہندوستانی تہذیب کو جومزاق آڑتے ہیں میرا جائزہ لینے کے بعدوہ گھبرائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ میرے تعلق سے بہت ساری غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں۔
بہت ساروں نے کہاکہ میں بھگوا پہنتا ہوں‘ لہذا بہت سارے ایسے اس ملک میں ہیں جو بھگو ا سے نفرت کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہندوستانی تہذیب کا سیکولر زم کے نام پر مذاق آرتے ہیں ایسے لوگوں مجھ سے ڈر محسوس کررہے ہیں۔
’’ادتیہ ناتھ جن کی پہنچان کٹر ہندوتوا لیڈر کی ہے نے کہاکہ ’’ ہم تمام طبقات کا اپنے کام کے ذریعہ دل جیتیں گے۔ ہم خوشی اور خوشحالی کی ایک نئی لہر پیدا کریں گے‘‘۔انہو ں نے کہاکہ ’’ ہم یہا ں سیاست میں اونچے عہدے اور مقام کے لئے نہیں ہیں‘‘۔
اپنی حکومت کی ترجیحات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ‘ ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ملک کا تحفظ ہماری حکومت کا دھرم ہے۔اترپردیش کو بدعنوانی سے پاک ریاست بناناانتظامیہ اور معاشرے کو غنڈہ راج کے چنگل سے آزاد کرانا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اندرون یوم اس کا اثر بھی دیکھائی دے گا۔انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل پالیسی میں کچھ حد تک تبدیلیاں لائی جائیں گے کیونکہ نو فیصد ملازمین کا تعلق انڈسٹریز سے ہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ گنا کسانوں کے بقایہ جات کی اندرون 14یوم اجرائی عمل میں ائی گئی ۔
اس کے علاوہ ادتیہ ناتھ نے اگلے چھ ماہ میں پانچ تا چھ شکر کی ملیس ریاست میں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔