اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اپنے سرکاری گھر 5کالی داس مارگ پر افطار پارٹی کی میزبانی نہیں کریں گے۔قبل ازیں بی جے پی پارٹی کے اعلی قائدین اٹل بہاری واجپائی‘ راجناتھ سنگھ ‘ کلیان سنگھ نے رمضا ن کے موقع پر اپنی رہائش گاہ میں دعوت افطار کا اہتمام کیاتھا
مگر ذرائع کے مطابق اس بار موجودہ چیف منسٹر ایسا کچھ نہیں کرنے والے ہیں۔ماضی مںی سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو‘ بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) صدر مایاوتی‘ اترپردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اپنے سرکاری گھر میں دعوت افطار کا اہتمام کیاتھا۔
مایاوتی کے دور میں ایک بار ہوٹل تاج میں تقریب منعقد کی گئی جس میں چنندہ لوگوں کو مدعو کیاگیاتھا۔تاپم راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آر ایس ایس)کی مسلم وینگ راشٹرایہ مسلم منچ( آر ایم ایم) نے اعلا ن کیا ہے کہ وہ سارے ملک میں دعوت پارٹی کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے روزاروں کو افطار میں گائے کا دودھ سربراہ کیاجائے گا۔
آج کی تاریخ تک وزیراعظم نریند رمودی نے بھی دعوت افطار کا اہتمام نہیں کیا۔