یوپی میں یوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت سے آر ایس ایس ناخوش

لکھنو۔اترپردیش میں اپنے نشانے کو پورا کرنے کے لئے راشٹرایہ سیوم سیوک سنگ( آر ایس ایس) یوگی چیف منسٹر کے وزرا ء کے ساتھ 2019کے عام انتخابات کی تیاری کے ضمن میں مودی کی کامیابیوں کے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم شروع کے لئے ناخوش ہے۔

بی جے پی صدر امیت شاہ جس کے ذہن میںآر ایس ایس کی اہمیت کا انداز ہ ہے‘ اور اب وہ بھی اترپردیش کے دیہات میں شب بسری کرنے کا منصوبہ بنارہی ہیں تاکہ مقامی مسائل کو سمجھ سکیں۔

آر ایس ایس کے ایک رکن پروفیسر وائی کے سنگھ نے انڈیا ٹوڈے سے کہاکہ یوپی حکومت کے کچھ منسٹرس کے دیگر وزراء بے پارٹی کے لئے کچھ نہیں کیاہے۔سنگھ نے کہاکہ ’’ کوئی بھی عوام کے پاس جاکر ان سے ملاقات نہیں کررہا ہے۔

ان کا اپنے ہی محکموں کے عہدیدارو ں سے رابطہ نہیں ہے اور وہ لوگ عوامی مسائل کی یکسوئی میں ملوث نہیں ہیں‘‘۔