یوپی میں پانچویں مرحلہ کی انتخابی مہم کا اختتام

لکھنو:اترپردیش میں پانچویں مرحلہ کی انتخابی مہم ہفتہ کی شام کو اختتام پذیر ہوئی جہاں اخلاقی سطح کی انتہائی گرواٹ دیکھنے میں آئی۔

اس دوران گدھے ‘ کبوتر‘ قصاب جیسے الفاظ کا استعمال کیاگیا۔

مشترقی اترپردیش کے 11اضلاعوں کی 51اسمبلی حلقہ جات میں27فبروری کو رائے دہی ہوگی: جبکہ یہ پانچویں مرحلے کی رائے دہی ہوگی۔

انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نے چیف منسٹر یوپی اکھیلیش یادو کے گدھے والے تبصرہ پر جوابی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے صدر بی جے پی کو پر زبانے حملے کئے جنھوں نے کانگریس ‘ ایس پی اور بی ایس پی کے لئے قصاب کے اصطلاح کا استعمال کیاتھا۔

مایاوتی نے کہاکہ تھا کہ امیت شاہ سے بڑا قصاب کوئی نہیں ہوسکتا۔