کننوج۔سوشیل میڈیا پر عصمت ریزی کا ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد اتوار کے روز دو لوگوں کے خلاف سمادھان ضلع کے کننوج میں جنسی استحصال کی متاثرہ عورت کے گھر والوں نے مبینہ عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرایا۔
متاثرہ کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اگر ملزمین کو پھانسی یا پھر عمر قید کی سزا نہیں ہوئی تو ہم اپنی جان دیدیں گے‘‘۔
ملزمین کی شناخت طالب اور سلمان کی حیثیت سے کی گئی ہے جنھوں نے اپریل24کے روز مقامی باؤلی کے قریب عورت کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی جس کے متعلق بے عزتی کے ڈر سے متاثرہ نے کسی کو نہیں بتایا تھا۔
مذکورہ ملزمین کی جانب سے ویڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد واقعہ سرخیوں میں آیا جس کے فوری بعد عورت کے گھر والوں میں مقامی پولیس میں اس کی شکایت کی۔پولیس نے جانکاری دی ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے او رملزمین کی بہت جلد گرفتاری عمل میں ائے گی۔اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں