پولیس کے مطابق شاہ رخ دوبئی میں ایک ٹیلر کے طور پر کام کرتا تھا ‘ اور ایک ماہ قبل ہی اپنے گاؤں تھریا نزواہت خان آیا ہوا تھا۔
میرٹھ۔ منگل کی رات کو بریلی کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت آنے والے بھولا پور ہندولیا گاؤں میں بھینس چوری کے شبہ میں ایک بیس سالہ نوجوان کو ہجوم نے بری طرح پیٹا۔
بریلی کے ضلع اسپتال میں شریک شاہ رخ خان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ بتاتی ہے کہ اس کے گردے اور جگر ناکارہ ہوگیاتھا۔پولیس کے مطابق شاہ رخ دوبئی میں ایک ٹیلر کے طور پر کام کرتا تھا ‘ اور ایک ماہ قبل ہی اپنے گاؤں تھریا نزواہت خان آیا ہوا تھا۔
شاہ رخ کا بڑا بھائی فیروز نے کہاکہ ’’ منگل کے روز 8بجے کے قریب ‘ شاہ رخ کو اس کے دوستوں ماجدعلی‘ عابد اور ایک نامعلوم فرد نے گھر کے باہر سے آواز لگائی۔رات دیر گئے تک جب وہ گھر واپس نہیں آیا تو میں نے تحقیقات کی اور مجھے بتایا گیا کہ ماجد بھی اب تک گھر نہیں لوما ہے‘‘۔
فیروز نے کہاکہ چہارشنبہ کے ر وز 6بجے اس پولیس کا فون آیا اور بتایا گیا کہ شاہ رخ کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں شریک کیاگیا ہے۔
فیروز نے کہاکہ’’ ہم اسپتال گئے‘ شاہ رخ جس کے جسم پرزخم کے نشان تھے‘ نے ہمیں بتایا کہ ماجد اور دیگر نے اس کو کہاتھا کہ ان کے ساتھ قریب کے بھولا پور ہندولیا گاؤ ں چلیں تاکہ وہیں سے بھینس کی چوری کرسکیں ‘ اور وہ ان کے منصوبہ پر رضامند نہیں تھا۔
ان لوگوں نے شاہ رخ کو نشہ آور گولیاں بھی کھلائیں‘‘۔ مبینہ طور سے شاہ رخ نے فیرو ز سے کہاکہ اس کو لاٹھی او رپتھروں سے بے تحاشہ پیٹا گیا ہے‘ وہیں ان کے دیگر ساتھی ناکاتیا ندی کو پار کرکے فرار ہونے میں کامیاب رہے‘ جو دوگاؤں کے درمیان کی سرحد ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ دیگر وہاں سے تیرتے ہوئے فر ار ہونے میں کامیاب رہے ‘مگر میرے بھائی کو تیرنا نہیں آتا۔میرے بھائی کوکوئی بھینس چرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ وہ دبئی میں کماتا ہے‘ مگر ماجد ‘ عابد اور دیگر ایک کا مجرمانہ پس منظر ہے‘‘۔
کنٹونمنٹ پولیس نے دو ایف ائی آر درج کئے ہیں ایک شاہ رخ کی ہجومی کے ہاتھوں ہلاکت میں پچیس لوگوں پر جبکہ دوسرا ایف ائی آر اسی گاؤں کے گجیندر پال کی شکایت بھینس چوری کرنے کی جس میں مبینہ طور پر شاہ رخ اور اس کے دیگر ساتھی شامل ہیں۔
بریلی ایس ایس پی کے پی آر او منیراج جی نے کہاکہ ’’ اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولیس ٹیم کی تشکیل عمل میںآچکی ہے اور امید ہے بہت جلد کامیابی مل جائے گی‘‘۔ کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن انچارج دھرمیندر گپتا نے ’’ ائی پی سی کی دفعہ 379 اور 411کے تحت بھینس چوری کامقدمہ در ج کیاگیا ہے‘‘۔