لکھنو: عہدیداروں کے مطابق اترپردیش میں کھاتولی کے قریب اوٹکل ایکسپریس کی چھ بوگیاں پڑیوں سے اترنے کے واقعات کے بعد کم سے کم بیس لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ این ڈی ٹی وی میں شائع خبر کے مطابق کم سے کم چار لوگوں کی موت بھی اس واقعہ میں پیش ائی ہے۔
ضلع مظفر نگر کے کھاتولی کے قریب میں 5:46کے قریب یہ واقعہ پیش آیا
محکمہ ریلویز کے عہدیداروں کے مطابق ٹرین اڈیشہ کے پوری سے اتراکھنڈ کے ہری دوار جاری رہی تھی۔نارتھرن ریلویز کے ترجمان نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ’’ چھ کوچ پڑیوں سے اتر گئے ہیں جس میں بیس لوگوں شدید زخمی ہوئے‘‘۔
انہوں نے مزید کہاکہ ریلویز کی میڈیکل ویان بھی موقع پر پہنچی۔
#WATCH: Visuals from the train derailment site in Muzaffarnagar's Khatauli; 6 coaches have derailed. More details awaited #UttarPradesh pic.twitter.com/AiNdfKV7oS
— ANI UP (@ANINewsUP) August 19, 2017
ریلوے منسٹر نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ وہ وہ راست حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ عہدیداروں کو حالات معمول پر لانے کے لئے جنگی خطوط پر کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے
۔انہو ں نے مزید بتایا کہ وہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ضلع انتظامیہ بھی جنگی خطوط پر راحت کاری کے امور انجام دے رہا ہے
I am personally monitoring situation.Hv instructed senior officers to reach site immediately and ensure speedy rescue and relief operations https://t.co/OCpgUGhg5y
— Suresh Prabhu (@sureshpprabhu) August 19, 2017
Have ordered inquiry into the unfortunate accident to ascertain the cause. Strict action will be taken against any lapse
— Suresh Prabhu (@sureshpprabhu) August 19, 2017
In close touch with @CMOfficeUP , State Government officials,district administration to coordinate rescue and relief operations
— Suresh Prabhu (@sureshpprabhu) August 19, 2017