یوپی حکومت نے46مدرسوں کی امداد پر لگائی روک

لکھنو۔ایک بڑے مگر متنازع فیصلے میں اترپردیش حکومت نے چہارشنبہ کے روز 46مدرسوں کی امداد پر روک لگادی۔

میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے مطابق تحقیقات میں پتہ ہے کہ مذکورہ مدرسوں میں مقرر قواعدکے مطابق نہیں چلانے کے سبب امداد بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

ریاست اترپردیش میں560ایسے مدرسے ہیں جس کو حکومت کی جانب سے مرعات حاصل ہے۔ضلع مجسٹریٹ ‘ اسکولس انسپکٹرس‘ اور اقلیتی بہبود کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی فنڈز نے بی جے پی کی ریاستی حکومت کے جانب سے جاری کئے جانے والے فنڈز کی تحقیقات کررہی ہے۔

افیسر نے بتایا کہ دوماہ کی نگرانی کے بعد ضلعی سطح کی اس کمیٹی نے 46مدرسوں کی امداد پر روک لگانے کا فیصلہ کیا اس میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی شامل ہیں