لکھنو:جیسے جیسے اترپردیش اسمبلی انتخابی نتائج کا اعلان کیاجارہا ہے ویسے ویسے ریاستی پارٹی دفتروں کاماحول بھی تبدیل ہورہا ہے ۔ انتخابی نتائج کے جو رحجان منظر عام پر آرہے ہیں اس کے بعد یوپی بی جے پی دفتر میں جشن ماحول بن گیا۔
پارٹی کارکن چپا چپا بھاجپا کے نعرے لگارہے ہیں اور پارٹی کی بڑی کامیابی کا دعوے بھی پیش کئے جارہے ہیں۔وہیں ریاست کی برسراقتدار سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے دفتر سنسان پڑ اہو ا ہے۔
BJP leading in Uttar Pradesh: Party workers celebrate in Lucknow #ElectionResults pic.twitter.com/SmmoBRNKSV
— ANI UP (@ANINewsUP) March 11, 2017
یو پی بی جے پی پارٹی کادفترریاستی اسمبلی کے تھوڑے ہی فاصلہ پر واقع ہے’ جس کے اطراف واکناف میں بی جے پی کارکنان ’’ چپا چپا بھاجپا اور کہاں پڑے ہو چکر میں کوئی نہیں ہے ٹکر کے علاوہ مودی مودی کے نعرے لگارہے ہیں جبکہ کئی کارکن وزیراعظم نریندر مودی کے تصوئیر یں ہاتھ میں لیکر انہیں کھیل بدلنے والا لیڈر کے طو ر پر پیش کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
People have rejected the SP-Congress alliance in a big way, this is a vote for development: Yogi Adityanath,BJP #ElectionResults pic.twitter.com/syRaEvANBD
— ANI UP (@ANINewsUP) March 11, 2017
اگر ریاست اترپردیش میں اس بار بی جے پی حکومت بناتی ہے تو یہ 14سال بعد اس کی واپسی ہوگی