بریلی:پولیس کے مطابق بریلی سے 70کیلو میٹر کی دور پر واقع جیانگالہ گاؤں کے مسلمانوں پوسٹرس کے ذریعہ دھمکیاں دی گئی ہیں کہ وہ یا تو گاؤں چھوڑیں یا پھر ٹرمپ کی طرح ایکشن کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
سینئر سپریڈنٹ آف پولیس جوگیندرکمار نے کہاکہ مسلمانوں کے گھر مذکورہ پوسٹرس لگائے گئے ہیں جس میں دھمکی دی جارہی ہے کہ اب اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت ہے مسلمان30ڈسمبر تک گاؤں چھوڑیں یا پھر نتائج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
ضلع مجسٹریٹ سریندر سنگھ نے کہاکہ واقعہ کی متعلق انہیں اطلاع دی گئی ہے اور پولیس چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جیسے ہی پوسٹرس کے متعلق خبر ملی پولیس فوری مقام واقعہ پہنچ کرایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد دولوگوں کوحراست میں لیکر تفتیش بھی کررہی ہے۔
مذکورہ ایس ایس پی نے کہاکہ ٹائپنگ اور پرنٹنگ خدمات انجام دینے والے کمپیوٹر شاپس کے مالکین کو بھی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
اترپردیش انتخابات کے نتائج کے فوری بعد راتوں رات پوسٹرس منظر عام پر ائے ہیں۔پوسٹرز کے ذریعہ ڈونالڈ ٹرمپ کے چھ مسلم اکثریتی ممالک پر امتناع کے احکامات کی جانب سے اشارہ کیاگیاہے۔ زیادہ تر پوسٹرس پولیس او رانتظامیہ نے ہٹابھی دئے ہیں