نئی دہلی۔کانگریس کی زیر قیادت یوپی اے نے 2014میں انتخابات کے اعلان سے قبل جو کہاتھا وہی کام بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے دوم پانچ سال بعد وہی کام کیاہے۔
ایک ہی رات میں مرکزی کابینہ نے مرکز کے تحت چلائے جانے والے پچاس نئے اسکول کو منظوری دیدی‘ سیول شعبہ کے لئے 29اسکول مقررکئے گئے اور 29میں سے 17بی جے پی ایم پیز بشمول وزیر اعظم مودی کے حلقوں میں ہونگے۔
سال2014میں لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرانتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے قبل یو پی اے دوم نے 54نئے کیندر ویدیالیہ اسکولوں کا اعلان کیاتھا اور اس میں سے تیس کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے حلقوں کے مقرر کئے گئے تھے۔
سال2014میں تین کے ویز گاندھی حلقوں برائے رائے بریلی اور امیتھی کے لئے تھے۔مودی حکومت کی آخر ی بڑی کابینہ میٹنگ جمعرات کے روز منعقد ہوئے جس میں پچاس مرکزی اسکول قائم کرنے کو منظوری دیدی گئی‘ جس میں پندرہ سی آر پی ایف‘ بی ایس ایف اور ائی ٹی بی پی عمارتوں میں قائم کئے جائیں گے جبکہ ریلوی او رماباقی 29ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونگے ۔
ای ٹی کو ملی جانکاری کے مطابق 29میں سے 17اسکول اس متربہ بی جے پی ایم پیز کے حلقوں میں جائیں گے۔ وزیراعظم نریند مودی کے حلقہ واراناسی کے باندھا کلاں میں بھی ایک مرکزی اسکول قائم کیاجائے گا۔پی ایم او کے لئے مملکتی وزیر ڈاکٹر جیتند رسنگھ کو ان کے حلقہ لوک سبھا ڈوڈا کے لئے لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر دو اسکول کا تحفہ دیاگیا ہے ‘ جموں کشمیر کے گانڈوہ بھالیسا اور جودھپورکے لئے۔
ٹھیک اسی طرح جھارکھنڈ میں کوڈیرما کے بی جے پی ایم پی کے لئے بھی دو اسکول کوڈیراما پراپر‘ اور سرائی کالاکھرساون ۔ بی جے پی کے ایم پی سریش انگاڈی کو بیلگام کے سادالگا میں ایک کے وی اسکول‘ وہیں چندرا پرکاش جوشی کو بھی راجستھان میں بی جے پی کے مضبوط قلعہ پرتاب گڑھ کے لئے ایک اسکول کا تحفہ دیاگیاہے۔
بی جے پی کے رام سورپ ورما کو ہماچل پردیش کے منڈی میں ایک اسکول‘ وہیں ایم پیز راج کمار سیانی کو بیلاس پور دنیش کشیاپ کو بستر کے حلقہ کونڈا گاؤں میں ایک ایک اسکول کا تحفہ ملا ہے
۔گیان سنگھ کو انو پور کے لئے ایک‘ وہیں گدچیروالی کے ایم اشوک کو بھی اپنے حلقے کے لئے ایک اسکول ملا ہے ۔ ایم پی سدھیر گپتا کو مندسور کے لئے ایک‘ دیواس کے اگر مالوا میں بی جے پی کے پی ایم منوہر انٹوال کو بھی ایک ایک اسکول ملا ہے۔ٹھیک اسی طرح بی جے پی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے حلقوں میں بھی کے وی کے نئے اسکولوں کو منظوری ملی ہے۔