نئی دہلی: یونین پبلک سرویس کمیشن ( یوپی ایس سی) کے سیول سرویس امتحانات کے نتائک کا اعلان ہوچکا ہے جو ڈسمبر2016میں منعقد ہوئے تھے۔
اس سال 42مسلمانوں نے مذکورہ امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سیول سرویس امتحانات کے تحریری امتحانات کا انعقاد2016ڈسمبر میں عمل میں آیاتھا جس کے بعد جاریہ سال مارچ او رمئی کے دوران شخصیت کے متعلق انٹرویو لایاگیاتھا۔
جملہ1,099امیدواروں ملازمت کے لئے سفارش کئے گئے ہیں جبکہ فہرست کے 172امیدوار وں کا محفوظ زمرے میں انتخاب عمل میں آیا ہے۔
مسلم امیدواروں کی فہرست جو منتخب ہوئے ہیں کے علاوہ‘ کرناٹک کی نندانی کے آر نے یونین پبلک سرویس کمیشن( یو پی ایس سی) 2016امتحانات میں ٹاپ کیا ہے جبکہ کمیشن کے بیان کے مطابق انمول شیر سنگ بیدی اور گوپال کرشنا رونانکی دوسرے اورتیسرے مقام پر رہے ہیں۔
یو پی ایس سی کی ویب سائیڈپر نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔ نتائج کے پندرہ یوم کے بعد نشانات بھی ویب سائیڈ پر دستیاب رہیں گے۔
You must be logged in to post a comment.