یوم عاشقاں کے موقع پر جی ایچ ایم سی ہوٹل مالکین کی جانب سے مستحقین میں غذا تقسیم منصوبہ 

حیدرآباد : شہر میں عظیم تر بلدیہ کی جانب سے یوم عاشقاں ۱۴؍ فروری کے موقع سینکڑوں مستحقین او ربھوکوں کو غذا فراہم کرنے منصوبہ بنایا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میئر بی . رام موہن اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداران نے شہر کے سینکڑوں ہوٹلس کے مالکین نے آج جی ایچ ایم سی کے دفتر واقع ٹینک بنڈ پر ایک میٹنگ رکھی ۔

اس میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ ۱۴؍فروری ’’ یوم عاشقا ں‘‘ کے موقع پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے دو ہزار پر مشتمل کھانے کے پاکٹس او رہوٹلس مالکین کی جانب سے دس ہزار کھانے کے پاکٹس یتیموں او ربے سہارا افراد میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ میئر رام موہن نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایک موبائل ایپ تیار کررہے ہیں جس کوئی بھی شخص چاہے وہ کسی ہوٹل کا مالک ہو ، این جی اوز کے ذمہ داران یا وہ لوگ جو ضرورت مندوں کھانا تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر ایم دانا کشورنے کہا کہ ہم مخصوص تواریخ میں ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔