اس ہفتہ یوروپ میں مخالف جنس فرد سے مسلم افراد کے ہاتھ ملانے سے انکار کا دو واقعات سرخیوں میں ہیں۔سوئزر لینڈ میں ایک مسلم جوڑے کو اسوقت اپنی شہریت کے لئے جمع کی گئی رقم سے ہاتھ دھونا پڑا جب میونسپل کمیشن نے مخالف جنس افراد کے ساتھ مصافحہ کرنے سے انکار کرنے کو جنسی مساوات کا عدم احترام قراردیتے ہوئے قانونی کاروائی کو کہا ۔
تاہم سویڈین میں لیبر کورٹ نے ایک مسلم خاتون کو چالیس ہزار کرنور( 4350امریکی ڈالر) بطور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت اس کمپنی کو جاری کی جس نے انٹرویو کے دوران مرد افیسر سے مصافحہ کرنے سے انکارکرنے پر نوکری سے برطرف کردیاتھا۔
عام طور پر زیادہ تر مسلمان مذہبی وجوہات کی بنا پر مخالف جنس افراد سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہیں۔اس عمل کی وجہہ سے یوروپ میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے‘ تاہم عام حالات میں ہاتھ ملانے کے بجائے مسلم لوگ اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر احترام میں جواب دیتے ہیں۔
سوئزر لینڈ میں سٹی آف لالو ساننے نے مانا ہے کہ مذکورہ مسلم جوڑے شہریت کا حقد ار اس لئے نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ہاتھ ملانے سے انکار کیاہے جو یکجہتی کی خلاف ورزی کے طور پر مانا جاتا ہے۔
مذکورہ جوڑے جس کی شہریت کا خلاصہ نہیں کیاگیا ہے کو اس فیصلے پر اپیل کے لئے تیس یوم کا وقت دیاگیا ہے۔