بروسلز۔ یوروپی یونین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یروشلم ( مقبوضہ بیت المقدس)کو اسرائیلی درالحکومت تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس بات کایقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یروشلم کو فلسطینی ریاست کا درالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ اس حوالے سے برسلز میںیوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف اور محمود سے ملاقات کی ‘ ملاقات کے دوران محمود عباس نے اس مطالبے کو دہراتے ہوئے زوردیا کہ یوروپی یونین کی حکومتیں مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کے درالحکومت کے طور پر تسلیم کریں۔
ملاقات کے دوران یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف فیڈریکا موگھر ینی نے کہاکہ جوریاستیں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے میں شامل تھیں انہیں اس پر غور کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ میں محمودعباس کو یقین دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ یوروپی یونین یروشلم کو دونوں ریاستوں کے مشترکہ درالحکومت کے طور پر حل کے لئے تعاون کرے گی۔