یورنیم پیکٹ فروخت کرنے والے پانچ مشتبہ لوگوں کی گرفتاری

ممبئی۔ ٹائمز اف اسلام آباد میں شائع خبر کے مطابق ایک چونکے دینے والے واقعہ میں کلکتہ پولیس نے مشتبہ شئے جس پر یورنیم تحریری کیا ہوا تھا کو فروخت کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیاہے‘ اندازہ کے مطابق اس کی قیمت 30ملین روپئے ہوسکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’’ پیلے رنگ کی دھات‘‘ نما شئے ضبط کی ہے جس کو سنٹرل فارنسک لیباریٹری میں جانچ کرائے جانے کے بعد یورنیم کے لئے یہ کچھ اور چیز ہے جو جوہری ریکٹرس میں استعمال ہونا والانہایت نقصاندہ مادہ ہے۔

پاؤڈر نما مادہ کے علاوہ زیر تحویل ملزمین کے پاس سے محکمہ جنگلات میں تقرارت کے جعلی تقرری لیٹرس بھی اس وقت برآمد کئے گئے جب یہ لوگوں کھلے مارکٹ میں مشتبہ مادہ فروخت کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔

سنٹرل کلکتہ کی مینگو لائن سے گرفتار شدہ لوگوں کی شناخت جاوید میاں داد‘ ایس کے مغل جو کہ ایسٹ میڈنا پور ضلع کے ستھانا اور بدوریا کے شاجہاں منڈل کے رہنے والے ہیں ‘ جبکہ یونس بسواس اور بسنت سنہا کا تعلق بہرام پور ضلع سے بتایا گیا ہے ۔

ایک ملزم کا کہنا ہے یہ اس نے مہارشٹرا سے حاصل کیا۔ علیحدہ طور پر تفتیش کرنے کے بعد ایک نے کہاکہ ’یورنیم ‘ کا استعمال کینسر کے علاج کے دوران ریڈیشن میں کیاجاتا ہے۔