ین ائی اے سیمی کارکنوں کی بیرونی رابطہ کی جانچ کرے گی۔ چوہان

بھوپال : میدھیہ پردیش چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہاکہ سیمی کارکنوں کی بھوپال جیل سے فراری کے متعلق بین الاقوامی سازش کے متعلق نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ٹیم تحقیقات کریگی۔

جیل سے فرار اٹھ زیرتحویل ملزمین کو ایک گھنٹہ بعد ہی انکاونٹرمیں ہلاک کردیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت بھی اس معاملے میں ایک علیحدہ تحقیقات بھی کروائی گی۔چیف منسٹرمدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے رپورٹر س سے کہاکہ ’’ ہم اس مسلئے پر سنجیدگی ہیں اور ہم نے فیصلہ لیاہے کہ سابق ڈی جی پی نندن دوبئے کی نگرانی میں ایک ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات کریگی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بعدازاں مجرمانہ لاپرواہی پر حقائق کے مطابق ایک فیصلہ لیاجائے گا اور ضرورت پڑنے پر عہدیدار یا عہدیداروں کو بھی برطرف کردیاجائے گا۔چوہان نے کہاکہ میں نے یونین ہوم منسٹر منسٹر راجناتھ سنگھ سے اس ضمن میں بات کی ہے کیونکہ ان ملزمین ریاست کے دھشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے بلکہ ہندوستان کے دیگر ریاستوں اور دنیا بھر کے واقعات میں ملوث ہونے کی خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔

لہذا یہ صرف ریاست کا مسئلہ نہیں ہے ۔چیف منسٹر شیورا ج سنگھ چوہان نے کہاکہ’’ میں نے راج ناتھ سنگھ سے بات کی ہے جس پر وہ اس واقعہ کی این ائی اے سے تحقیقات کے لئے تیار ہوئے ہیں تاکہ پوری واقعہ کو منظرعام پر لایاجاسکے‘‘۔جیل توڑ نے کے واقعہ کے چند گھنٹوں کے اندرون ہی چار افیسرس بشمول ڈی ائی جی جیل کو معطل کردیاگیا۔

جس کے متعلق چوہان نے کہاکہ’’ جیل سے دھشت گردوں کا فرار ہونا نہایت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اسی لئے لاپرواہی کی بناء پر ہم نے ریاست مدھیہ پردیش بھوپال سنٹرل جیل کے ڈی ائی جی ‘ ڈپٹی جیل سپریڈنٹ اور اسٹنٹ جیل سپریڈنٹ کو فوری معطل کردیا‘‘ چوہان نے مزید بتایا کہ اور اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے اے ڈی جی کو پولیس ہیڈ کوارٹر سے رجوع ہونے کے احکامات بھی جاری کردیا گئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اے ڈی جی مدھیہ پردیش اسپیشل ٹاسک فورس سدھیر ساہی کو جیل اے ٹی جی کی حیثیت سے چارج دیا گیا ہے۔چیف منسٹر نے بھوپال پولیس اور شہریوں کو فوری ایکشن پر مبارکباد بھی دی ۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ ہمیں3.15کے قریب فرار افراد کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی‘جس کے بعد پولیس فوری حرکت میں ائی اور پولیس نے عوام کے تعاون سے فرار ملزمین تک پولیس کی رسائی ممکن ہوپائی او رمدبھیڑ میں مذکورہ ملزمین کو ہلاک کردیا گیا ۔

پولیس سے عوام کے تعاون کی وجہہ سے میں نے عوام کو بھی مبارکباد کے پیغام میں شامل کیا ہے‘‘۔پولیس اور سیمی کارکنوں کے درمیان میں انکاونٹر کے تفصیلات کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں چوہان نے کہاکہ متعلقہ عہدیدار ابھی موقع واردات پر ہی موجود ہیں ان کے واپس آنے کے بعد تفصیلات پیش کئے جائیں گے۔

ائی جی یوگیش چودھری نے کہاکہ سیمی کارکنوں ہتھیار بند تھے اور انہوں نے فائرینگ کی او رجوابی کاروائی میں فائیرنگ کی۔سیمی کارکنوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ہونے کی تصدیق کے متعلق پوچھے گئے جواب میں شیورج سنگھ چوہان نے کوئی جواب نہیں دیا او ’’رشکریہ ‘‘پر پریس کانفرنس ختم کردی۔پولیس کے مطابق اٹھ سیمی کارکنو ں کو پولیس نے بھوپال شہر کے مضافاتی علاقے ملیکھیڈا ہلاک کردیا ہے۔

 

بھوپال سنٹر ل جیل میں ایک سیکورٹی اہل کار کومارنے کے بعد زیرتحویل ملزمین 2-3بجے کے درمیان میں جیل توڑ کر جیل کی چادر اور بلانکٹس کے ذریعہ فرار ہوگئے تھے۔امزد‘ ذاکر حسین صادق‘ محمد سالیق‘ مجیب شیخ‘ محبوب گڈو‘ محمد خالد احمد‘ عقیل او رمجید کی حیثیت سے ان کی شناخت کی گئی ہے۔