یمونا کنارے پنڈتوں کی لڑائی۔ ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ۔ چڑھاوے کی تقسیم کو لیکر تصادم۔ ویڈیو

سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہے اس ویڈیو میں پنڈتوں کے دوگروپ یمونا ندی کے کنارے مکر سنکرانتی کے موقع پر کی جانے والی پوجا کے بعد پیش کئے گئے چڑھاوے کی تقسیم کو لیکر آپس میں بھڑ گئے۔ معاملہ اس قدر آگے بڑھ گیا کہ اپنی اجارہ داری کوبرقرار رکھنے کے لئے پنڈتوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع تو موصول نہیں ہوئی ہے ۔