پٹنہ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے آج بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جماعتی سیاست ترک کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے کام کریں گے۔ بی جے پی سینئر لیڈر نے کہا کہ اب وہ کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔ یشونت سنہا نے جو یہاں ایک اجلاس میں شریک تھے، اعلان کیا کہ ’’میں جماعت کی سیاست سے سنیاس لے رہا ہوں۔ اب میں کسی دوسری سیاسی جماعت کی رکنیت حاصل نہیں کروں گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک میں جمہوریت کے تحفظ کیلئے وہ ایک طاقتور تحریک شروع کریں گے‘‘۔