پاکستان کے نو منتخبہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چھٹی لکھ کر اگلے ہفتہ نیویارک میں دونوں ممالک کے ذمہ داران کے درمیان ہند پاک کے درمیان کی کشیدگی کو ختم کرنے اور امن کے بات چیت شروع کرنے کی تجویزپیش کی ہے۔
واضح رہے کہ جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنے تب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں مکتوب لکھ کر مبارکباد پیش کی تھی۔ یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ پٹھان کورٹ دہشت گرد حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان میں سرکاری سطح پر بات چیت پوری بند ہے۔
وزیر عمران خان کی چھٹی کو مانا جارہا ہے کہ اگلے ہفتے نیویارک میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی میٹنگ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج اورپاکستان کے وزیر خارجہ بھی شامل ہونگے۔
عمران خان نے اس چھٹی کے ذریعہ درخواست کی ہے کہ سشما سوراج اور شاہ محمد قریشی پاکستان کے وزیر خارجہ کے درمیان بات چیت ہوجائے