یروشلم ۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی ایک عدالت نے ایک انتہائی کٹر یہودی شخص کو 16سالہ لڑکی کی ہلاکت اور دیگر افراد کو اندھا دھند چاقو زنی کے ذریعہ جو یروشلم میں ہم جنس پرستوں کی ’’ پرائیڈ پریڈ‘‘ کے دوران کی گئی تھی عمرقید کی سزا سنائی۔ عمر قیدکے علاوہ وہ مزید 31سال کی سزائے قید بھی بھگتے گا ۔