یا حبیبی ‘ یارسول اللہ ﷺ۔جرمنی کی پرائمر فٹبال ٹیم بورشیا ڈورٹمنڈنے پیغمبر اسلامؐ کے حضور میں سلام پیش کیا۔ ویڈیو

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے حضور اکرمؐکی شان اقدس میں
۔’’ کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں۔ یہا ں جہاں چیز ہے کہ لوح قلم تیرے ہیں‘‘۔

علامہ اقبال نے عشق محمدؐ میں سرشار ہوکر یہ شعر بھی کہاتھا کہ’’ قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے۔ دہر میں اسم محمدؐ سے اجالا کردے‘‘۔

آج جہاں پر ساری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ‘ مسلمانوں کو دہشت گرد قراردیاجارہا ہے مگر حقیقت اس کے برخلاف ہے۔

جہاں پر اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں پر اسلام تیزی کے ساتھ ان علاقوں میں پھیل رہا ہے جہاں پر مذہب اسلام کے خلاف سازشیں رچی جارہی ہیں وہیں پر اسلام کا بول بولا ہورہا ہے۔

نبی دوجہاںؐ تمام عالموں کے لئے باعث رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں۔جرمنی میں ایک فٹبال میاچ کے دوران جرمنی کی پرائمر فٹبال ٹیم نے میاچ کے آغاز سے قبل حضور اکرم‘ رحمت العالمینؐ‘ وجہہ تخلیق کائنات نبی دوجہاںﷺکی شان اقدس میں سلام کا نذر انہ پیش کیا۔

مذکورہ ویڈیو میں اس خوبصورت واقعہ کی منظر کشی نہایت خوبصورت انداز میں کی گئی ہے ۔یقیناًویڈیو ایمان کو تازہ کرنے والا ہے ۔ مشاہدہ ضرور کریں