ایم بی ٹی امیدوار مجید اللہ خاں فرحت کا خطاب ۔ پیدل دورہ میں رائے دہندوں نے پرجوش استقبال کیا
حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صدر مجلس بچاو تحریک و امیدوار حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ مجید اللہ خاں فرحت نے اپنے حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تبدیلی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ ان کے تمام اہم اور بنیادی مسائل کی یکسوئی ہوسکے ۔ مجید اللہ خاں فرحت نے رائے دہندوں سے کہا کہ وہ ان کے ووٹ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور حلقہ یاقوت پورہ کو جو گذشتہ 25 سال میں ایک سلم علاقہ میں تبدیل کردیا گیا ترقی دے کر مثالی حلقہ بنانے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔