ہیلی کاپٹر حادثہ میں نیپالی وزیر سمیت 7 افراد ہلاک

کٹھمنڈو۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے وزیر سیاحت اور شہری ہوا بازی مسٹر ویریندر ادھیکاری ان 7 افراد میں شامل ہیں جو ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ خانگی ہیلی کاپٹر نیپال کے کوہستانی علاقہ ٹاپلے جنگ ڈسٹرکٹ میں رونما ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں مسٹر ادھیکاری کے علاوہ وزیراعظم نیپال کے خصوصی معاون یوبراج دہلی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سوار تھیں۔ چوچھے داداہل کے قریب پہنچتے پر ہیلی کاپٹر اچانک شعلہ پوش ہوگیا جس میں تمام 7 مسافرین بشمول پائیلٹ ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ سطحی عہدیدار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ وزیراعظم اور وزراء کی کونسل نے کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ موقوعہ بالوواتر میں منعقد کیا گیا۔