چھتیس گڑ کے رائے پور میں تقریباً چار سو لوگ جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں نے شدید طور پر انکھیں متاثر ہونے کی شکایت کی ۔ تفصیلات کے مطابق چھتیس گڑ کے راج نندا گاؤں میں نوراتی پروگرام کے دوران چین میں تیار ہائی لوجن لائٹ پھٹ گئی جس کی وجہہ سے تقریباً چار سو کے قریب لوگوں کی انکھیں شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔
ٹائمز نیوز رپورٹ کے مطابق راج نندا گاؤں کے کنہاردباری گاؤں بلاک میںیہ واقعہ پیش آیا جہاں کی مجموعی آبادی چھ سو ہے جس میں سے چار سو افراد گاؤں میں منعقدہ نوراتری پروگرام میں شریک تھے۔ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق رات بھر بارش کی وجہہ سے چین میں تیار چھ لائٹس پھٹ گئے جس کی روشنی سے متاثرین کی انکھیں پر خراب ہوئے ہیں۔
جمعہ کی رات لائٹس کے پھٹنے کی وجہہ سے بڑی روشنی چار وں طرف پھیل گئی تھی اور گاؤں کے لوگوں کو اس بات کا دوسرے دن صبح جاگنے کے بعد انداز ہ ہوا کہ ان کی انکھوں میں انفکشن ہوگیا ہے اورانہوں نے انکھیں سرخ ہوجانے کے علاوہ انکھوں میں جلن سوجن کی شکایت بھی کی۔
پندرہ سے بیس ڈاکٹرس پر مشتمل میڈیکل ٹیم فوری مقام واقعہ پہنچ کر متاثرین کی طبی امداد کررہی ہے اور 94فیصد متاثرین کی حالت میں تیزی کے ساتھ سدھار آرہا ہے۔ستمبر کے مہینے میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ دارجلنگ میں پیش آیا تھا جس میں اٹھ سوافرادچین میں تیار بلب پھٹنے کی وجہہ سے متاثر ہوئے تھے۔