ہوسکتا ہے آر ایس ایس پرنب مکرجی کو وزیر اعظم کا امیدوار مقرر کرنا چاہا رہی ہے۔ شیو سینا

ممبئی۔شیوسینا نے ہفتہ کے روز کہاکہ 2019میں نریندر مودی کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی تو آر ایس ایس پرنب مکرجی کو امکانی امیدوار بنانے کی تیاری کررہی ہے۔

شیوسینا کے ترجمان سامنا کے ایڈیٹوریل میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے ناگپور اجلا س میں سابق صدرجمہوریہ ہندکو خطاب کے لئے مدعو کرنے کے ضمن میں آر ایس ایس کے ایجنڈے کے متعلق دہلی میں اس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں۔

سامنا میں کہاگیا کہ’’ مکرجی نے صرف یہ کہاکہ اپنے ملک سے محبت کریں‘ تنوع کا احترام کریں اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں اور مذکورہ آر ایس ایس ان کی تقریر کی ستائش کررہی ہے‘‘۔

مکرجی کو احساس نہیں ہوے کہ وہ عدالیہ کے اندر مداخلت اور بڑھتی بے روزگاری پر بات کریں جس کا راست اثر عام آدمی پر پڑرہا ہے۔

اس پر زوردیا گیا ہے کہ 2019کے الیکشن کے بعد آر ایس ایس اور کانگریس مین کے درمیان دوستی کے پس پردہ وجوہات کی وضاحت ہوگی جب بی جے پی کو واضح اکثریت میں ناکامی ہوگی ‘ جس کے نتیجے میں مخلوط ایوان سامنے آئے گا۔شیوسینا کا بی جے پی کے ساتھ مرکز او رریاست میں غیر مطمئن اتحاد ہے۔

شیوسینا نے مجوزہ الیکشن میں تنہا مقابلہ کرنے کی دھمکی دی ہے اور اس کے لئے وہ ابھی سے آر ایس ایس او ربی جے پی کو اپنا نشانہ بنارہی ہے۔