پنجکولا ۔جمعرات کے روز ہریانہ پولیس نے سزایافتہ مجرم ڈیرا سچاسودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت انسان کو پوچھ تاچھ کے لئے پنجکولا سیکٹر 20کے پولیس اسٹیشن کو لے گئی ہے۔
#Honeypreet Insan sent to six day police remand by Panchkula Court pic.twitter.com/IB9TWMR79W
— ANI (@ANI) October 4, 2017
چہارشنبہ کے روز پنجکولا عدالت نے ہنی پریت کو چھ دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا۔
ہنی پریت ڈیرا کی ایک او رفالور سکھ دیپ کور کے ہمراہ دوپہر کے وقت پنجکولا کورٹ میں حاضر ہوئی تھی جس نے فراری کے دوران ہنی پریت کو پناہ دئے ہوئے تھی۔
ایک ماہ طویل تلاش اور تعقب کے بعد ہنی پریت کو منگل کے روز پولیس چندی گڑ ہائی وے کے قریب میں سکھ دیپ کے ساتھ گرفتار کیا۔اگست25کے روز پنجکولا میں رام رہیم کو قصور وار قرار دئے جانے کے بعد بھڑکی کشیدگی کے ضمن میں پولیس کو ہنی پریت کی تلاش تھی۔