ہنی پریت انسان کے ساتھ جیل میں وی ائی پی سلوک جاری

ہریانہ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہ کہا جارہا ہے کہ ہنی پریت نے جیل کینٹین سوپر وائزر کو اپنے قابو کرلیا ہے جس کے بعد اس کو گھر کا کھانا فراہم کیاجارہا ہے کیونکہ جیل کا کھانا ہنی پریت کو پسند نہیں ہے۔

قیدی گرمیت رام راحیم سنگھ کی قریبی مانے جانے والی ہنی پریت انسان کو مبینہ طور پر جیل میں بہت حمایت مل رہی ہے جس کی وجہہ سے اپوزیشن جماعتیں اور ناقدین ریاست کی بی جے پی حکومت کو بھی اپنی تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔برسراقتدار پارٹی او ردیگر تنظیموں کے قائدین نے ووٹوں کی خاطر کھلے عام ڈیرا سچاسودا کی تعریف کی ہے جو خودساختہ دھرم گرو ہے جو یہ بھی دعوی کرتا ہے کہ نارتھ انڈیامیں اس کے کروڑ ہا ماننے والے ہیں۔

انڈے ٹوڈے کی ایک خبر کے مطابق ہنی پریت کے جیل میں وی ائی پی سلوک کے میڈیاخبروں کے بعد ریاست کے وزیر محابس کرشن لال پنوار نے امبالا سنٹرل جیل کو پیر کے روز دورہ بھی کیاتھا۔ تاہم انہیں جیل انتظامیہ نے انہیں مطمئن کیا کیونکہ پچھلی جمعرات کو انتظامیہ پر الزام لگاتھے انہوں نے ملزم کے گھر والوں کی ایک کار کو ہائی سکیورٹی علاقے تک جانے دیاتھا جہاں پر صرف پولیس کی کار کو جانے کی اجازت ہے۔ذ

رائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس والے مذکورہ وی ائی پی رجسٹریشن والی کار کا نمبر بھی معلوم نہیں کرسکے جس میں ہنی پریت کے گھر والے بشمول بھائی ساحل تنیجہ اور بھابھی سونالی تنیجہ بیٹھ کر جیل پہنچے تھے۔ گاڑی اس وقت جیل میں گئی جب ڈیرا کے حامی برسرعام رام رہیم اور ہنی پریت کو جیل توڑ کر لے جانے کی دھمکیاں د ے رہے تھے۔ ذرائع سے اس بات کی بھی خبر ملی ہے کہ تقریبا تین گھنٹو ں تک کار جیل کے اندر رہی۔

منسٹرپنوار نے کہاکہ ’’میں نے جیل حکام کو انتباہ دیاہے کہ کسی قسم کا کوئی خصوصی برتاؤ کسی کیساتھ بھی نہیں کیاجاناچاہئے۔ ہنی پریت اور اس کے گھروالوں کیساتھ وی ائی پی سلوک کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ گھر والے جیل مں5.19کو داخل ہوئے اور80منٹ کے بعد5.28کو واپس نکل گئے۔

ان میں سے ایک عورت جو کار میں بیٹھی ہوئی تھی اس کی صحت خرا ب ہونے کی وجہہ سے گاڑی کوجیل میں جانے دیاگیا‘‘۔ہنی پریت کو یاتوگھر یا پھر اس کے کسی قریبی کے ذریعہ فراہم کئے جانے والے ہوٹل کے کھانے کے متعلق الزامات کو منسٹر نے مسترد کیا او رکہاکہ تمام قیدیوں کو جیل کا ہی کھانا فراہم کیاجارہا ہے۔

جیل حکام کسی بھی قیدی کی حمایت نہیں کرتے۔لہذ ا گھر کا کھانا فراہم کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘‘۔پولیس کی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ہنی پریت نے ڈیر ا حامیوں کے کئی ویڈیو حاصل کئے ہیں جو یہ کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ اگر ڈیراسربراہ کو گرفتار کیاگیا تو وہ ملک میں تشد د برپا کریں گے