رانچی:’ قابل اعتراض گیت‘پر منگل کے روز رانچی میں دوگرہوں کے درمیان پیش تصادم کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی۔پولیس کے مطابق شہر کے مین رو ڈ علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر مذکورہ گیت بجایاگیا ۔
اس گیت پر دوسرے فرقہ کے افراد نے اعتراض کیا جس کے بعد دونوں فرقوں کے درمیان پیش ائی معمولی نوعیت کانوک جھونک تشددکی وجہہ بن گئی
۔پولیس موقع پر پہنچ کر حالت پر قابو پانے کی کوشش کی۔سینکڑوں کی تعداد میں ایک فرقہ کے لوگ سڑک پر جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے
۔پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بھی استعمال کیا۔شام تک حالات پر قابو پالیاگیا ۔
مین روڈ علاقے کی تمام دوکانیں بند کرادی گئی ۔ جو کہ شہر میں تجارت کا مرکز علاقے مانا جاتا ہے۔