ہند پاک مذاکرات ہونا چاہئے۔امریکہ

واشنگٹن : امریکہ نے آج کہاکہ وہ ہندوستا ن اور پاکستان کے درمیان میں مذاکرات کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون اور رابطہ بہتر ہوجائے جس سے کشیدگی کم ہوگی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خطرے کے خلاف لڑائی میں مدد لے گی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنے روزانہ نیوز کانفرنس میں میڈیا والوں کو بتایا کہ ہم بدستور یہی چاہتے ہیں کہ ہندوپاک کے درمیان مذاکرات اور تال میل جاری رہے تاکہ دونوں ممالک مشترکہ مفاد کی تکمیل کی سمت پیش رفت کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات سے کشیدگی گھٹانے میںیقیناًمدد ملے گی۔ ہم نے اس خطہ میں انتہا پسندی کے خطرے کی نشاندہی کی ہے اس دونوں طرف ہر کوئی متاثر ہورہا ہے۔