ہند۔ پولینڈ زرعی یادداشت مفاہمت پر دستخط

وارسا27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان اور پولینڈ نے آج زراعت کے شعبہ میں ایک دوسرے سے اشتراک اورپولینڈ کے تجربے سے استفادہ کے معاہدہ مفاہمت پر دستخط کئے ۔ دورہ پر آئے نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری کی موجود گی میں ایک سے زیادہ دستاویزات پر مشتمل یہ معاہدہ ہوا۔ معاہدہ پر مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت گریراج سنگھ اور انکے پولینڈ کے ہم منصب نے دستخط کئے ،دونوں ملکوں نے امید ظاہر کی زراعت، کانکنی، فوڈ پروسیسنگ، شمسی توانائی اور سالڈ ویس کے شعبوں میں آنے والے دنوں میں اشتراک اور باہمی استفادہ کا دائرہ وسیع ہوگا۔ مسٹر انصاری نے اس موقع پر وزیر اعظم پولینڈ بیٹا سیسڈلو کی تقریر کے جواب میں ہند ۔پولینڈ تعلقات میں نئے امکانات کے تئیں توقعات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے بات چیت میں دونوں ملکوں کے ایک سے زیادہ شعبوں میں تعلقات کو آگے لے جانے سے اتفاق کیا گیا ہے اور ہندوستان ریلویز اور ڈیفنس میں بھی پولینڈ کے تجربات اور مہارت کا فائدہ اٹھائیگا۔ اسی کیساتھ انہوں نے تعلقات کی دو طرفگی کی طرف یہ کہتے ہوئے اشارہ کیا کہ ہندستان اس وقت پولینڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔

اسی کیساتھ انہوں نے کہا کہ ہند۔ پولینڈ رشتے کی مضبوطی کی تاریخ صرف آزاد ہندستان کا حصہ نہیں آزادی سے پہلے بھی مہاراجہ جام نگر نے پولینڈ کے تین ہزار بچوں کو پناہ دی تھی۔ نائب صدر نے پولینڈ مین ہندستانی کلچر کے فروغ کو بھی گہرے تعاون سے مربوط کرنے پر زور دیا اور کہا اسی سال کے دوسرے نصف میں پولینڈ بھر میں فیسٹیول آف انڈیا کا اہتمام کیا جا رہاہے ۔مسٹر انصاری نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہیکہ پولینڈ نے نہ صرف این ایس جی میں ہندوستان کی رکنیت کی تائید کی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی ہندوستانی دعویداری کی بھی حمایت کی ہے ۔ دہشت گردی کی عفریت سے نجات کی کوششوں پر بھی دونوں ممالک نے اصولی طور اقوام متحدہ میں ایک جامع کنونشن سے اتفاق کیا۔

فرانس میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تحقیقات
پیرس،27اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فرینچ غیر ملکی علاقے لاری یونین میں آج صبح ایک بندوق بردار کے دو پولیس افسروں کو زخمی کرنے کے واقعہ کی انسداد دہشت گردی یونٹ نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ایک عدالتی ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔مقامی پولیس کے مطابق صبح لا ری یونین میں ایک خطرناک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے درمیان پولیس اہلکارحملہ آور کو گرفتارکرنے میں کامیاب رہے ۔