لاہور(پاکستان): پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس نے ہندوستانی ٹیم میں ایم ایس دھونی کی موجودگی کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھونی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں قیادت کرنے والے وراٹ کوہلی کیلئے مدد گار ثابت ہوں گے۔ مسٹر عباس نے کہا کہ ان کیلئے ہند پاک رقابت ایشیا سے بھی کہیں بڑھ کر ہیں۔ اور انہیں بھی مقابلہ کا شدت سے انتظار ہے۔
اس عظیم مقابلہ میں ہند پاک کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ ریکارڈ اگرچہ ہندوستانی ٹیم کے حق میں ہیں لیکن پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینا چاہئے۔