ہندی کا ایک شاعر نے ’کوی سملین‘ کے دوران کہاکہ پارٹی چھوڑنے اوردوسرے سیاسی پارٹی میں شامل ہونا سیاست میں اب ایک عام بات بن گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب ایسا ہوسکتا ہے کہ کانگریس اور بی جے پی ایک ساتھ 2019کا الیکشن لڑیں گے اور ان کا انتخابی نشان ہوگا ہاتھ کے اوپر کنول کا پھول۔ انہوں نے وزیر اعظم کے بیرونی دوروں کا بھی مذاق اڑایا اور کہاکہ ایک دن یہ خبر ائی کہ ’’بھارت کے وزیر اعظم بھارت کو آرہے ہیں‘‘ یہ حقیقت میں ایک بڑی خبر ہوگئی۔انہو ں نے کہاکہ تعلیم ضروری ہے ورنہ آج کے دور میں بچے بھی یہ کہتے ہیں کہ اگر تعلیم نہیں ہوگی تو سیاست میں آسانی کے ساتھ داخلہ مل جائے گا۔