ہندی فلموں کے موسیقی کار جوڑی ساجد واجد کی بی جے پی میں شمولیت

ممبئی:بالی ووڈ کے موسیقی کار جوڑی ساجد واجد نے چیف منسٹرمہارشٹرا دیویندر فنڈناویس کی موجودگی میںآج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مذکورہ دونوں موسیقی کاروں نے بھگوا پارٹی میں شمولیت اس وقت اختیار کی جب بی جے پی یوتھ وینگ کی جانب سے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد عمل میں لایاگیا تھا۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے فنڈناویس نے کہاکہ ’’ آج ہم یہاں اٹل جی سالگرہ کے موقع پر یہ قسم کھائیں گے ہندوستان کو بدعنوانی سے پاک بنائیں گے ۔

اٹل جی نے ملک کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کڑی محنت کی ہے اورصرف وزیراعظم نریندر مودی نے ہی اٹل جی کے خوابوں کی تکمیل کررہے ہیں‘‘۔

فنڈناویس نے کہاکہ میں ہر نوجوان سے کہتا ہوں وہ دس لوگوں کو کیش لیس اسکیم کے فروغ کا درس دیں کو اٹل جی کے کرپشن فری انڈیا کے خواب کو پورا کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ اپنے دور حکمرانی میں اٹل جی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی ایک علیحدہ شناخت بنائی ‘‘ اور کہاکہ آج بی جے پی کو جوکچھ بھی ہے واجپائی کی وجہہ سے ہے
PTI