ہندو کی جان بچانے مسلمان نے روزہ توڑدیا

نئی دہلی ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہرہ دون میں عارف خان نامی روزدار نے 20 سالہ نوجوان اجئے بالوالم کی جانب بچانے کیلئے اپنا روزہ توڑدیا ۔ واٹس اپ پر ایک پیام ملا کہ ہندو نوجوان کو خون کی سخت ضرورت ہے ۔ عارف خان نے فوری اقدام کرتے ہوئے لیپروسی سے متاثرہ اجئے کو خون دینے کا فیصلہ کیا ۔ دہرہ دون کے میکس ہاسپٹل میں شریک اس نوجوان کو لو بلڈ پلیٹل کاؤنٹ کی شکایت ہے اور اسے A+ گروپ خون کی ضرورت تھی ۔ اپنے فرزند کی بگڑتی حالت کو دیکھ کر باپ نے فریاد کی تو مسلم شخص نے خون دینے کا فیصلہ کیا ۔