ہندو کو ہند و ہی مارہے ہیں۔ مسلمان جیل بھیجے جارہے ہیں۔ رام گوپال یادو۔راجیہ سبھا میں کاس گنج تشدد او ردہلی سلینگ معاملہ کی گونج

نئی دہلی۔ یوپی کے کاس گنج میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پیدا ہوئی کشیدگی کی گونج آج پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی۔ سماج وادی پارٹی نے کاس گنج فساد اور عام آدمی پارٹی نے دہلی میں سلینگ کے معاملہ پر آج راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا‘ جس کی وجہ سے وقفہ صفر نہیں ہوسکااور ایون کی کاروائی ملتوی کردی گئی۔صبح ایوان کی کاروائی شروع کرتے ہوئے ڈپٹی چیرمن پی جے کورائین نے ضروی کام نپٹانے کے بعد وقفہ صفر شروع کرنے کی کوشش کی تو ایس پی لیڈر رام گوپال یادونے کہاکہ اترپردیش میں امن وقانون کی حالت مسلسل خراب ہورہی ہے۔ ایک مخصوص فرقہ کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ ان کی حمایت میں ایس پی کے دیگر اراکین بھی کھڑے ہوگئے۔

رام گوپال نے کہاکہ کا س گنج میں ہند و نے ہی ہندو مارا ہے او رمسلمانوں پر الزام لگادیا۔نہو ں نے کہاکہ مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر مارپیٹ کی ‘ جھوٹے الزام لگاکر لوگوں کوگرفتار جارہا ہے ۔ ان کی املاک کو نقصان پہنچایاجارہا ہے ۔ آگ لگائی جارہی ہے اور پولیس کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے جو لوگ حقیقت میں قصور وار ہیں‘ جنھوں نے گولی چلائی سب کچھ ویڈیومیں آگیا ہے۔ یہ سب کے سامنے ہے ۔

اس کے باووجود مسلمانوں پر الزام لگایاجارہا ہے۔مار کون رہا ہے؟ تین بھائیو ں کے خلاف ایف ائی آر ہے کہ وہ ملزم ہیں۔اس درمیان عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے دہلی میں سلینگ کا معاملہ اٹھایا او رچیرمن کی کرسی کی طرف بڑھنے لگے ۔

ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے دو ارکان نارائن داس گپتا اور سوشیل گپتا بھی آگئے۔مسٹر کورئین نے ایس پی لیڈر کو ٹوکتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ پر نوٹس نہیں دیاگیا ہے ‘ اس لئے اس پر بحث کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ اس کے بعد ایس پی کے دیگر اراکین نعرے لگاتے ہوئے چیرمن کی کرسی کے سامنے آگئے۔

ڈپٹی چیرمن نے اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقفہ صفر کا وقت ہے۔اس درمیان کانگریس کے کے وی پی رام چندر راؤ ایک کالا پوسٹر لے کر چیرمن کی کرسی کے سامنے آکر خامو ش کھڑے ہوگئے‘ جس پر ہیلپ آندھرا پردیش لکھا ہوا تھا۔مسٹر کورئین نے مسٹر راؤ سے واپس جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنامعاملہ بتاناچاہئے۔ انہو ں نے ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد سے بھی مسٹر راؤ کو واپس بلانے کی اپیل کی ‘ لیکن اس کاکوئی نہیں ہوا ۔

دوسری طرف ایس پی کے اراکین ‘ دنگوں کی راج نیتی بند کرو ‘ عام آدمی پارٹی کے اراکین نے سلینگ بندکرو کے نعرے لگاتے رہے۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجئے گوئل نے کہاکہ اپوزیشن کو ایوان کی کاروائی چلانے میں تعاون کرنا چاہئے۔

مسٹر کورین اراکین سے بار ہا پرسکون رہنے اور اپنی سیٹوں پر واپس جانے نیز وقفہ صفر چلنے دینے کی اپیل کرتے رہے ‘ لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوتے دیکھ کر انہو ں نے ایوان کی کاروائی 12بجے تک ملتوی کردی۔