نئی دہلی : کانگریس کے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ہندومہا سبھا نے راجیو گاندھی کی بڑی تعریف کی ۔ مہا سبھا نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رام جنم بھومی ( بابری مسجد )کا تالا کھلوانے میں سب سے بڑا کردار راجیو گاندھی نے ادا کیا تھا ۔ مہا سبھا کے سربراہ سوامی چکر پانی ایودھیا میں رام مندر بھومی کی تعمیر کے لئے کوششیں کرتے رہے ہیں حالانکہ تالا کھلوانے کیلئے دباؤ ڈالنے میں سب سے زیادہ اہم رول وشوا ہندو پریشد کا تھا ۔
بابری مسجد کو رام جنم بھومی میں تبدیل کرنے کی بات نہ صرف بابری مسجد شہادت پر رپورٹ پیش کرنے والے لبراہن کمیشن نے مانی ہے بلکہ کانگریس کے اہم لیڈر و سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے بھی اپنی کتاب میں اس کی تصدیق کرتے ہیں ۔ راجیو گاندھی او رارن نہرو نے فیض آباد مجسٹریٹ کے یکم فروری 1986ء کے فیصلہ کے چند گھنٹوں میں اس وقت کے اتر پردیش کے وزیر اعلی بہادر سنگھ پر دباؤ ڈال کر مسجد کا تالا کھلوایا تھا ۔ اور اس طرح بابری مسجد او ررام جنم بھومی کا 1949ء میں شروع ہوا تنازع بہت جلد کانگریس نے حل کردکھا یا تھا ۔مسلمان صرف دیکھتے رہ گئے تھے ۔
راجیو گاندھی کے ۷۴ ؍ ویں یوم پیدائش کے موقع پر اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے سربراہ سوامی چکرا پانی نے رام جنم بھومی کیلئے راجیو گاندھی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ہرگز نہیں بھولنی چاہئے کہ رام جنم بھومی کا قدمہ ہمیشہ جلی حروف میں لکھا جائے گا ۔ سوامی چکرا پانی نے کہا کہ مسٹر راجیو گاندھی اسی کانگریس کے وزیر اعظم تھے جو آج سیاسی اقتدار کیلئے اپنا سیاسی نظریہ تک بدلنے کیلئے تیارہے ۔ اس کے لیڈر بی جے پی سے حکومت چھین کی بات کررہے ہیں ۔ ‘‘ بابری مسجد کا معاملہ کا فی الحال سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ۔