عدم روداری‘ہجومی تشدد‘ مذہبی منافرت کے بڑھتے واقعات نہ صرف ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں بلکہ ایسے واقعات سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔پچھلے چار سالوں میں دانستہ طور پر ایسے واقعات کو فروغ دینے کاکا م کیاگیا ہے۔
جس کی وجہہ سے ہجومی تشدد کے واقعات میں بے قصور مسلمانوں نے اپنی جان گنوائی۔ نفرت کو فروغ دینے کی مسلسل کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر ایسے دور میں بھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنے کی پہل کو بھی سراہا یاجارہا ہے۔
گنیش تہوار کی آمد سے قبل ہندو مسلم بھائی چارہ کے فروغ پرمشتمل ایسا ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔یوٹیوب پر اس ویڈیو کو اب تک پچاس ہزار کے قریب لوگوں نے دیکھا ہے ۔
اس ویڈیو میں ایک طرف سے گنیش وسرجن کا جلوس جاتا ہوادیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرے طرف سے ایک مسلم شخص کے جنازہ لے کر آتے ہوئے کچھ مسلم نوجوان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
جیسے جیسے دونوں جلوس ایک دوسرے کے قریب بڑھتے ہیں تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آپس میں دونوں کے درمیان تصادم ہوجائے گا مگر ویڈیو کا اختتام ایک بہترین پیغام کے ذریعہ ہوتا جس میں گنیش وسرجن کا جلوس لے جانے والے نوجوان مسلم شخص کے جنازہ کے احترام میں نہ صرف جلوس روک دیتے ہیں بلکہ جلوس میں چل رہا گانابجانا اور رقص بھی بند کردیاجاتا ہے۔
مسلم شخص کے جنازہ کا جلوس آگے بڑھنے کے بعد گنیش وسرجن جلوس میں دوبارہ ناچ گانا شروع ہوتا ہے۔ اس مختصر فلم میں کے ہدایت کار نے مجوز ہ گنیش تہوارکے پیش نظر امن اور آپسی بھائی چارے کا جو پیغام دیا ہے وہ سمجھنے لائق ہے۔ پیش ہے ویڈیو