ہندو دہشت ویبھوراوت کے گرد اے ٹی ایس کا گھیراؤ تنگ ، ان کی کار کو ضبط کرلیا گیا 

ممبئی : ممبئی اے ٹی ایس نے اب سناتن سنستھا کے سادھک او رگؤ رکشک سمیتی کے رکن مشتبہ دہشت گرد ویبھوراوت کے کے نالا سوپارہ گھر کے عقب میں کھڑی ہوئی ایک انوا کار کو ضبط کرلیا ہے او راے ٹی ایس ویبھو سے مسلسل پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔واضح رہے کہ اے ٹی ایس نے نالا سوپارہ سے اس کے گھر سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادہ مادہ برآمد کیا تھا اس کے بعد اس کی انوا کار بھی ضبط کرلی گئی ۔ اے ٹی ایس عہدیداروں نے ان کی کار کی مکمل تلاشی لی ۔ ا

طلاع کے مطابق اے ٹی ایس نے ویبھوراوت کے گھر والوں سے ملاقات کا بھی موقع دیا جس میں ویبھو نے گھر واولوں کو کہا کہ وہ بے قصور ہے اور جلد ہی رہا ہوجائے گا ۔ ویبھوراوت کے رشتہ دار سے بھی اے ٹی ایس پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ اے ٹی ایس کی اس کارروائی کے بعد بھگوا خیموں میں دہشت پید ا ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں اے ٹی ایس کے خلاف خاموش احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب اے ٹی ایس ہندو انتہاء تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھنی شروع کردی ہے ۔