نائیڈو نے کہاکہ ہندوستان کا چاہئے کہ وہ اپنی روحانی تعلیمات ساری دنیا میں پھیلائے۔ حالانکہ ہمارے پاس بہت استحکام ہے‘ تاریخ میں ہم نے کسی بھی حملہ نہیں کیاہے۔
شکاگو۔ نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو نے شکاگو میں منعقدہ ورلڈ ہندو کانگریس کے آخری روز اس بات پر زوردیاکہ ہندوازم تمام مذاہب کے لوگوں کا احترام کرتا ہے۔
سوامی وویکا نندا کی مذہب پر عالمی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تقریر کے 125سال کی تکمیل کی یاد میں مذکورہ کانفرنس کاانعقاد عمل میں لایاگیاتھا۔
نائیڈو نے کہاکہ ’’ سروادھرما ‘ سما بھاوا۔ ہم تمام مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے ووٹ کی خاطر کسی مذہب کی مذمت کریں۔
یہ ہماری سرزمین کا جذبہ ہے۔ ہمیں اس برتاؤ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے‘‘۔ نائیڈو نے ہندوازم کے مختلف عنصر کی تعریف کی جس میں ’’ زندگی کا طریقہ کار‘‘ بھی شامل تھا جس کو وویکانندا کی تعلیمات کاحصہ قراردیا۔
انہو ں نے’’ تمام مذاہب کو قبول کرنے والا واحد ملک ہندوستان ہے‘‘ اور ہندو ؤں کو چاہئے کہ وہ دنیاکو بتادیں ہندوؤں کس طرح منفرد ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ آپ کس طرح منفرد ہیں وہ الفاظ‘ خیالات اور چیزوں سے واضح نہیں کیاجاسکتا۔یہ آپ کے ردعمل سے پیش کیاجاسکتا ہے۔
نظریہ سے اہمیت کاحامل برتاؤہے‘‘۔نائیڈو نے کہاکہ ہندوستان کا چاہئے کہ وہ اپنی روحانی تعلیمات ساری دنیا میں پھیلائے۔
حالانکہ ہمارے پاس بہت استحکام ہے‘ تاریخ میں ہم نے کسی بھی حملہ نہیں کیاہے۔